حاصل بزنجو کی وفات سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا

156

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب (آج) ہفتے کو ہوگا،اس سلسلے میں پولنگ بلوچستان اسمبلی ہال میں ہوگی ،نشست پر 4 امیدواروںخالد بزنجو ،غوث اللہ ،ڈاکٹرمنیر اور محمد علی ہزارہ کے درمیان مقابلہ ہوگا،پولنگ صبح9بجے شروع ہوگی جو شام5بجے تک جاری رہے گی۔