دنیا کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھے ‘عالمی ادارہ صحت

133

اسلام آباد(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کوویڈ۔19 کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے دنیا کو مشورہ دیا ہے کہ کوویڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے سیکھیں، ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری اور ردعمل دنیا کے لئے سبق ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس اور یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے ہمیں آئندہ کی عالمی وبا کے لیے تیار اور کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا۔