شعیب اختر نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی تردید کردی

358

سابق  اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیف سیلکٹر بنائے جانے کی خبروں پر کہا  ہے کہ ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اعلیٰ افسر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی  اور اگر ملاقات ہوتی تو اسے وہ مخفی رکھتے کیونکہ  ایسے معاملات کو چھپایا جاتا ہے بتایا نہیں جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں ضرور گرم ہیں کہ مجھے چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے لوگ چاہتے ہیں کہ میں چیف سلیکٹر بنوں تا کہ جو مائنڈ سیٹ ہے ٹیم کا اسے تبدیل کیا جائے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تک مجھ سےپی سی بی حکام نے رابطہ نہیں کیا اور نہ انہوں نے میں نے رابطہ کیا ہے، ابھی تک چیف سلیکٹر بنانے کی باتیں خبروں تک ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے  کہا کہ اگر انہیں کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ ضرور پر غور کریں گے وہ بھی چاہتے ہیں کہ اب ٹیم کے لیے کچھ کریں۔