لاہور موٹر وے واقعہ، جماعت اسلامی کوئٹہ (حلقہ خواتین) کا احتجاج

653

کوئٹہ: جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) نے کوئٹہ پریس کلب پر لاہور میں موٹر وے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

کوئٹہ میں پرلاہور موٹروے پرخاتون کے ساتھ پیش آئے المناک  واقعے پر جماعت اسلامی (حلقہ خواتین  کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں  شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  پنجاب اور وفاقی حکومت ملزمان کو فی الفور گرفتار  کرکےقانون کے  کٹہرے  میں لایا جائے۔

کوئٹہ پریس کلب پر جماعت اسلامی خواتین ونگ نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں  ‘عورت کو تحفظ دو ‘کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کے تحت لاہور موٹر وے واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ سماجی و سیاسی رہنماؤں نے بھی احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین) آج کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کریں گی، جس کی قیادت اسماء سفیر کریں گی۔