لاہور موٹروے زیادتی کیس: پولیس تیسرے روز بھی ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

611

لاہور موٹروے پر دو روز قبل انسانیت سوز واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس اب تک گرفتار نہ کرسکی.

تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر دو روز قبل رونما ہونے والے واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس اب تک پکڑنے میں ناکام رہی، پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے ڈی این اے نمونے فرانزک کے لیے بھجوادیے گئے.

پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف میں موجود فیکٹریوں اور کارخانوں کے ملازمین کے کوائف جمع کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہیں.

دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے کیس جلد حل ہوگا اور ایک مثال بنے گا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو فون بھی کیا لیکن موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔