کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، شفقت محمود

436

کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر قائد کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے72ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، بھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کے    بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزار قائد جو کورونا وائرس کی وجہ سے6 ماہ سے عوام کیلئے بند تھا آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، عوام ایس اوپیز کے تحت مزار قائد پر آسکیں گے۔

 

شفقت محمود کا کہنا تھا کراچی ایک خوبصورت شہر ہے، وزیراعظم نے 11سو ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے، اس کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، شہر قائد میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کا مسئلہ حل ہونا بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ملک کو کرپشن سے بہت نقصان پہنچا، ہماری آنکھوں کے سامنے وہ لوگ اربوں پتی بن گئے جن کے پاس کچھ نہیں تھا، دنیا بھر میں ان کی جائیدادیں ہیں، قوم مزید کرپشن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔