ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

406

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے لیکن بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سندھ کی ساحلی پٹی پر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ما لاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم میں بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں شام اوررات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔