افریقی حکومت نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کنٹرول سنبھال لیا

238

ڈربن: جنوبی افریقی حکومت نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کو معطل کرکے ملک میں کرکٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

جنوبی افریقا کی اسپورٹس کنفریڈریشن اینڈ اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ جنوبی افریقہ کو ایک ماہ کیلیے معطل کردیا ہے جبکہ قائم مقام چیف ایگزیکٹو روی گوندر کا کہنا ہےکہ انتہائی قدم کرکٹ جنوبی افریقہ کو گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔

دوسری جانب اس خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے حکومت کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں مداخلت پر آئی سی سی ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ کی رکنیت ختم کرسکتا ہے۔

جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ اس وقت بحران کا شکار ہوا جب ادارے کے کنڈکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی اور اس رپورٹ کی بنا پر اگست میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو مستعفی کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو برطرف کیے جانے سے 9 ماہ قبل بھی معطل کیا گیا تھا تاہم بورڈ کی جانب سے اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیاتھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو گورننس کے معاملات پر اسپانسرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔