عالمگیر وبا، متاثرین کی تعداد 2کروڑ 83لاکھ ہوگئی

142

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 9لاکھ14ہزار300 سے تجاوز کرگئی ہے ۔

کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ83 لاکھ54ہزار835 (28354835) ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ3لاکھ60ہزار257 ہوگئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 65لاکھ88ہزار181 افراد کورونا سے متاثر، اموات 1 لاکھ 96 ہزار334 ہوگئیں، دوسرے نمبر پر آج کے عددوشمار کے مطابق انڈیا ہے جہاں 45 لاکھ 66 ہزار726 افراد متاثر، اموات کی مجموعی تعداد 76 ہزار 368 ہوگئیں، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار763 اور اموات 1لاکھ29 ہزار575تک پہنچ گئی ہے۔

 

کورونا ممالک کی فہرست