سابق آئی جی پنجاب کا خط، پولیس کے پاس وسائل نہیں موٹروے پر سکیورٹی دی جائے

355

لاہور: لاہور-سیالکوٹ موٹروے واقعے کا معاملہ، سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کا موٹروے پر سیکیورٹی تعینات کرنے کے لئے 28جولائی کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی سے منسلک خبر میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں سابق آئی جی کی جانب سے لکھا خط سامنےآگیا ہے جو  دو ماہ پہلے لکھا گیا تھا اور دو ماہ گزرنے کے باوجودہ بھی موٹروے پر پولیس تعینات نہ ہو سکی۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کی جانب سے لکھے گئے خط پر کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

 خط کے متن کے مطابق جو پنجاب پولیس نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ پنجاب پولیس کے پاس وسائل نہیں، خط میں پولیس کی موٹروے پر تعیناتی کے علاقہ مریدکے اور ساہو والا میں موٹروے پولیس کے ملازمین کے سب دفتر بنانے کا کہا گیا تھا۔