مسلمانوں پر مظالم، سخاروف پرائز کمیونٹی سے سوچی کا نام خارج

575

یورپین پارلیمنٹ نے میانمار کی حکمران آنگ سان سوچی کو سخاروف پرائز کمیونٹی سے الگ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنگ سان سوچی کا نام سخاروف پرائز کمیونٹی سے خارج کردیا گیا، کیونکہ آنگ سان سوچی نے 2017 میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی مظالم کیے تھے۔

آنگ سان سوچی کا نام سخاروف پرائز کمیونٹی سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے اعتراف کے بعد خارج کیا گیا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر اور گروپ لیڈرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آنگ سان سوچی کا نام خارج کرنا روہنگیا مسلم برادری کے خلاف جرائم کو قبول کرنے کا ردعمل ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ طویل عرصے تک امتیازی سلوک جاری رہا، 2017 میں ریاستی مظالم سے بچنے کے لیے 7 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے بنگلہ دیش ہجرت کی۔

یورپین پارلیمنٹ نے 1990 میں آنگ سان سوچی کو نوبل انعام ملنے کے ایک سال بعد انسانی حقوق پرائز سے نوازا تھا۔ لیکن اب نام خارج ہونے کے بعد آنگ سان سو چی انعام یافتہ افراد کی تقاریب میں حصہ نہیں سکیں گی۔