یواے ای کے بعد بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر راضی

1124

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد ایک اور عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی صدر نے اسرئیل بحرین معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

امریکی صدرڈنلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بحرین نے بھی اسرائیل سے معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا ہے،بحرین گزشتہ 30روز میں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بحرین اور اسرائیل امن معاہدے پر رضا مند ہوگئے ہیں،بحرین نے امن معاہدے پر دستخط کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے،بحرین اور یو اے ای 15ستمبر کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طے کیا تھا ، جس کے بعد اسلامی ممالک نے ناراضگی کااظہار کرکے سخت احتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے بھی اسرئیل بحرین معاہدے کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل بحرین معاہدے سے مشرق وسطی میں امن واستحکام آئے گا،معاہدے سے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل ممکن ہوسکے گا۔