قائد اعظم کے مقصد کو ضرور حاصل کریں گے،آرمی چیف

546

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے روشن ، پرامن ،ترقی یافتہ پاکستان کاوژن ہمارا مقصدہے،اس مقصد کو مل کر ضرور حاصل کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 72ویں یوم وفات کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ پوری قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم متحد ہوکر قائد اعظم کے ویژن کو عام کرے گی،بانی پاکستان کے ویژن میں ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔

خیال رہے کہ قائد اعظم کا آج ملک بھر میں 72واں یوم وفات منایاگیا،مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی گئیں، جس میں قائد اعظم کے ویژن کو واضح کیا گیا۔