لاہور موٹروے غیر محفوظ ہوگیا، ایک اور شہری کے ساتھ واردات

593
File photo

لاہور: موٹروے شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگیا۔ ایک اور واردات میں شہری کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے 10 منٹ کی کارروائی میں شہری سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین کر ناآسانی فرار ہوگئے۔

شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے درخت پھینک کر گاڑی کو روکا اور گولیاں مار کر کئی گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دیے۔ مسلح افراد 10 منٹ تک شہری کی تلاشی لیتے رہے جب کہ موٹروے پولیس نہ پہنچ سکی۔

شہری نے ون فائیو پر کال کی لیکن پولیس کی جانب سے تصلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ پولیس واردات کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

شہری کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے دیگر گاڑیوں کو بھی لوٹا، ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی موٹروے پر گجرپورہ کے قریب مسلح افراد ایک گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور پھر اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔