قائد اعظم کا 72واں یوم وفات، صدر پاکستان کی مزرار پر حاضری

696

کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو قائداعظم  محمد علی جناح کی 72 ویں برسی کے موقع پر کراچی میں قائداعظم کے مزار پر حاضری دی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہی ہمارے لئے ان اہداف کو حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے جو ہم نے اپنے آپ کو ایک کامیاب قوم بننے کے لئے طے کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جس طرح سے ہماری قوم نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اس کا کم پھیلاؤ ہمارے عزم کا بولتا ثبوت  کیونکہ اب تک بہت سے ترقی یافتہ ممالک اس وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمربخاری نے بھی مزارقائدپرحاضری دی ، پھول کی چادر چڑھائ ، فاتحہ خوانی کی،اور  مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔