سی ایم سی اسپتال کے ایم ایس کو فوری طور پر ہٹایا جائے، عبدالرحمن شر

85

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالرحمن شر، مرکزی صدر اللہ ڈنو، میر معشوق علی، محمد شریف پالاری ودیگر نے تعلقہ اسپتال کوٹری، سول اسپتال لاڑکانہ کے ایم ایس کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل ملازمین اپنے حقوق کے لیے سراپااحتجاج ہیں۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ سی ایم سی اسپتال کے ایم ایس کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ سندھ بھر کے پیرا میڈیکل ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے ۔