کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام شروع

317

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کے لیے46 ارب، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے لیے300 ارب، گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے5 ارب، ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبے کے لیے131 ارب اور2 دریائوں، نالوں کی بحالی جیسے منصوبوں کے لیے 254 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کی کل لاگت کا تخمینہ 736 ارب روپے ہے اور وفاقی حکومت کی بقیہ611 ارب روپے کا انتظام کرے گی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اجلاسوں کے دوران صوبائی حکومت نے کے سی آر منصوبے کی ذمے داری لینے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم آئینی طور پر ریلوے وفاق کی ذمے داری ہے، کے سی آر منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 300 ارب روپے ہے جس کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ہو گی۔