آسیان وزرائے خارجہ اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین زیر بحث

298
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرقی ایشیا کانفرنس میں شریک ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین میں چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اور آسیان ممالک کے مابین مضبوط شراکت پر زور دیا ہے۔ جمعرات کے روز 10 آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس میں پومپیو نے کہا کہ امریکا بحیرہ جنوبی چین کے بیشتر وسائل سے متعلق چین کے دعوؤں کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتا ہے۔