میکسیکو میں صحافی کی سربریدہ لاش برآمد

298
میکسیکو: قتل کے مقام پر صحافی کی لاش اور موٹو سائیکل پڑی ہوئی ہے‘ پولیس ماہرین تحقیقات کررہے ہیں

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے ویراکروز صوبے میں ایک صحافی خولیو والدیویا کی سربریدہ اور مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق صحافی ’’گینگ وار‘‘ والے ایک خطرناک علاقے سے رپورٹنگ کرتے تھے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق خولیو والدیویا کی ہلاکت میکسیکو میں اس سال اب تک پانچویں ہلاکت ہے۔