جنگلات کی آگ سے سان فرانسسکو دھویں اور راکھ میں غائب

317
سان فرانسسکو: جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والے دھویں اور راکھ نے فضا کو انتہائی آلودہ کررکھا ہے

سان فرانسسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ سے پھیلنے والی آلودگی کے باعث اموات کا خطرہ ظاہر کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے شہری جب صبح اٹھتے ہیں تو انہیں دھویں اور راکھ کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ گورنر کیٹ براؤن نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا کہ آگ کے پھیلاؤ اور فضا میں آلودگی کے اضافے سے انفرااسٹرکچر کے ساتھ شہریوں کی صحت اور ان کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔