سانحہ نائن الیون کو 19 برس بیت گئے

409

نیویارک: مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے اور دنیا کے نقشے کویکسر تبدیل کرنے والے سانحے نائن الیون  کو 19 برس بیت گئے۔

September 11 attacks

سانحہ نائن الیون 11 ستمبر 2001 کو امریکا سے اغواء ہوئے 2 طیاروں نے مشہور زمانہ بلڈنگ ‘ورلڈ ٹریڈ سینٹر’ سے ٹکرا دیے تھے، جس میں 3 ہزار امریکی لقمہ اجل بنےجبکہ سیکڑوں معذور ہوگئے۔

سانحہ نائن الیون  وہ الم ناک حادثہ ہے جس نے امریکی ترقی کی نشانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو لمحوں میں زمین بوس کردیا، 11/9 کے واقعے کو 19 برس بیت چکے ہیں لیکن اس حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کی آگ ابھی تک بجھ نہ سکی۔

سانحے کے روز امریکی ایئرلائن کے 2 مسافر طیارے 18 منٹ کے وقفے سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں سے ٹکرائے تھے،جس کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جبکہ امریکا اس کا الزام القائدہ پر عائد کرتے ہوئے افغانستان پر چڑھائی کردی تھی۔

امریکا آج سپرپاور ہونے کے باوجود افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہے جبکہ اس جنگ کو بھی 19 سال گزر چکے ہیں جس میں امریکا کو فوجیوں سمیت اربوں ڈالرزکا نقصان اٹھانا پڑاہے۔