کورونا لاک ڈاؤن: اسکولوں نے آمدنی کیلئے کلاسز کو پولٹری فارم میں تبدیل کردیا

299

کینیا میں مارچ سے جاری کوروناوائرس لاک داؤن کے باعث اسکولوں کی آمدنی ختم ہوکے رہ گئی ہے جبکہ کئی پرائیوٹ اسکولز دائمی طور پر بند ہونے کے قریب ہیں۔

نیوز ایجنسی رائیٹرز کے مطابق 7 ماہ سے مسلسل جاری لاک داؤن کے باعث کینیا کے اب متعد اسکولوں نے آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی کلاسز کو پولٹری فارم میں تبدیل کردیا ہے۔

ایک مقامی اسکول کے ڈائریکٹر جیمز کنگو نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی الصبح اٹھنا اور خالی کلاسز کو دیکھنا ایک کرب کا باعث تھا جبکہ دوسری جانب اسکول کی آمدنی بھی لاک ڈاؤن کے باعث ختم ہوگئی ہے۔ ان حالات میں پولٹری فارم کھولنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ کینیا میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 35,603 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 612 ہے۔