امریکا نے 1 ہزار چینی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے

413

امریکا اور چین میں جاری کشیدگی میں نیا موڑ آگیا۔ امریکا نے 1 ہزار چینی شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اور چینی کے درمیان تجارتی جنگ سفارتی کشیدگی میں تبدیل ہونے لگی۔ امریکا نے سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے 1 ہزار چینی شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کو لاحق خطرے کے پیش نظر چینی شہریوں کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل امریکا میں چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے ان پر جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔

گزشتہ ماہ چین نے جیسے کو تیسا کے مصداق جوابی وار کرتے ہوئے 11 امریکیوں پر پابندی عائد کردی۔

چین نے 11 امریکی شہریوں بشمول قانون سازوں پر پابندیاں لگا دیں۔ان میں غیر منافع بخش اداروں اور رائٹس گروپس سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی اور سفارتی کشیدگی جاری ہے۔ دونوں ممالک نے سبق سیکھانے کے لیے اپنے اپنے ملک میں ایک دوسرے کے سفارت خانے بند کردیے تھے۔