پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ ہوگئی

609

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تقریبا 3لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ6371 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 31ہزار115، پنجاب میں 97,461 ،بلوچستان میں 13,321، خیبرپختونخواہ 36,755، گلگت بلتستان میں 3137، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,804 اور آزاد کشمیر میں 2,356 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے؛ جبکہ سندھ میں کورونا وبا سے2436، پنجاب2213، خیبرپختونخوا 1,256، اسلام آباد 177، گلگت بلتستان73، بلوچستان145 اورآزاد کشمیرمیں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 87 ہزار950افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22ہزار81 ٹیسٹ کے دوران 441نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 6 افراد موت کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2کروڑ80لاکھ52ہزار145 (28052145) افراد متاثر، 9لاکھ 8ہزار475افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2کروڑ1لاکھ20ہزار362 (20120362) افراد اب تک مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔