دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پی سی بی کا انوکھا اقدام

695

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انوکھا فیصلہ ، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے اعلان کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 40 سے زائد کرکٹرز کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ نومبر کے آخر میں شیڈول ہے جس سے قبل پی سی بی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جانے ہیں جبکہ اسی دوران ڈومیسٹک سیزن کا بھی شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی  دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی’اے ٹیم’ بھی تشکیل دے رہا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ میں سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں اسکواڈز میں زیادہ پلیئرز شامل کیے جارہے ہیں ، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچز سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

دورے کے دوران قومی  سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچز کھیلے گی۔