خیرپور: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،2 بچے جاں بحق، متعدد لاپتا

533

صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں.

تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کے گائوں پیر گوٹھ میں کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے متاثرین کی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں.

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعہ میں 18 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ  لاپتہ 7 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.