انڈیا میں روزانہ 95735 کورونا وائرس کے واقعات ریکارڈ ہونے کی اطلاع

424

عالمی وبا کورونا وائرس انڈیا میں تیزی سے بے قابو ہونے لگا ہے، ایک روز میں 1172 افراد موت کے وادی میں چلے گئے جبکہ 8900 کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ،انڈیا میں جمعرات کے روز نئے کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات پاجانے والوں میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع ملی ہےجس کے بعد مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ پہنچ گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 95735 نئےمریضوں کا پتہ چلا، جبکہ آج کے دن پورے ایک مہینے سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو 1172 ہے اس کے بعد شکار ہوجانے والوں کی تعداد 75000 سے آگے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا میں امریکہ کے بعد کسی بھی ملک کی نسبت انڈیا میں یہ مرض تیزی سےبے قابو ہورہا ہے اور دنیا بھرمیں پھیلنے والے اس جان لیوا وبا سے 2کروڑ80لاکھ52ہزار145 (28052145) افراد متاثر، 9لاکھ 8ہزار475افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2کروڑ1لاکھ20ہزار362 (20120362) افراد اب تک مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔