سیکیریٹری جنرل جماعت اسلامی کی موٹروے زیادتی واقعے کی مذمت، ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

671

سیکریٹری جنرل خواتین ونگ دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دردانہ صدیقی نے کہا کہ امن وامان، چادر کا تحفظ،فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے،موٹر وے واقعے کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو خواتین اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے بھر پور آواز بلند کریں گی۔

انہوں نے درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے،خواتین اور بچے بچیوں کے ساتھ درندگی کے مرتکب کسی معافی کے حقدار نہیں، محفوظ اور پاکیزہ معاشرے کاقیام حکمرانوں کی زمہ داری اور ہماری ضرورت ہے۔

دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اس درندگی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔