زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اکیلے موٹر وے پر سفر نہیں کرنا چاہئے تھا، سی سی پی او لاہور

977

لاہور:سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ لاہورموٹروے میںخاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہیں اکیلے موٹر وے پر سفر نہیں کرنا چاہئے تھا،یاسفر کیلئے کسی کو ساتھ رکھنا چاہئے تھا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کالا شاہ کاکو کے قریب خاتون کے ساتھ ان کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

 سی سی پی او نے کہا کہ خاتون رات کے 12 بجے ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کیلئے بچوں کے ہمراہ روانہ ہوئی، خاتون کو تنہا موٹروے کا سفر نہیں کرنا چاہئے تھا،خاتون کوجی ٹی روڈ استعمال کرنا چاہئے تھا،خاتون نے سفر سے پہلے پٹرول کیوں چیک نہیں کیا جبکہ جس جگہ و اقعہ پیش آیا موٹر وے پولیس اس ہائی ویز  پر تاحال تعینات نہیں ہوئی ہے ۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے نے جائے وقوع کو موٹر وے کی حدود سے باہر قرار دیا ہے اور کہا کہ اس واقعہ سے موٹر وے پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔