یونان اور یونانی قبرص کا اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ

152
ایتھنز: یونان، قبرص اور اسرائیل کے اعلیٰ سیکورٹی حکام فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل، یونان اور قبرص نے 2021ء کے سہ فریقی عسکری معاہدے پر دستخط کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونانی وزارت دفاع کی عمارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسرائیل، یونان اور قبرص کے عسکری وفود نے شرکت کی۔ یونانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سہ فریقی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کی معاونت کریں گی۔ اس کے علاوہ مختلف اوقات میں جنگی مشقوںکا بھی انعقاد کیا جائے گا۔