فیسکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل

247

فیصل آباد (آن لائن)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم نے فیسکو چیف شفیق الحسن کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کومعطل کردیا جبکہ پیپکو ،فیسکو ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو شفیق الحسن کو تبدیل کر کے ان کی جگہ انجینئر ارشد منیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو تعینات کیا گیا تاہم تبدیل ہونے والے فیسکو چیف شفیق الحسن نے اپنے تبادلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔