بحرین میں 68 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت

788

بحرین حکومت نے 68 ممالک کے باشندوں کو ایئرپورٹ پر ویزا آن آرائیول کی سہولت دینے کے عمل کا آغاز کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عرب گلف کارپوریشن کاؤنسل میں شامل ممالک بشمول قطر کے شہری بھی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

بحرین کے حکام نے اتوار کے روز 68 ممالک کے شہریوں کو آن آرائیول ویزہ کی سہولت دینے کا اعلان کیا جس کے بعد مذکورہ ممالک کے شہری ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

بحرین ایئرپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’بحرینی شہریوں، رہائشیوں، عرب ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے اب ویزہ کی شرط لازمی نہیں ہے کیونکہ اب وہ ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں جہاں اُن کو امیگریشن ہونے کے بعد ویزہ دے دیا جائے گا‘۔