امریکا کا عراق سے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

416

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا کہ امریکا نے عراق سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے 2200 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں تعینات کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا عراق سے مزید 2200 ہزار فوجی واپس بلا رہا ہے  جبکہ 3 ہزار کے قریب امریکی فوجی ابھی عراق میں ہی قیام کریں گے۔

 عراق، افغانستان : امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان آج ہوگا

یاد رہے کہ اس وقت عراق میں تقریبا 5200 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوجیوں کا عراق سےاتنی بڑی تعداد میں انخلا 2016 کے بعد پہلی بار ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 3500 ہوجائے گی۔

US reducing troop size in Iraq to 3,000 | TheTop10News | Breaking world  news, photos & videos.