کورونا وائرس سے جان بحق افراد کی تعداد 9لاکھ سے تجاوز کرگئی

592

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 9لاکھ4ہزار7 ہوگئیں ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ78 لاکھ12ہزار188 (27812188) ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1کروڑ98لاکھ52ہزار170 ہوگئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں 65لاکھ14ہزار376 افراد کورونا سے متاثر، اموات 1 لاکھ 94 ہزار42 ہوگئیں، دوسرے نمبر پر آج کے عددوشمار کے مطابق انڈیا ہے جہاں 43 لاکھ 74 ہزار314 افراد متاثر، اموات کی مجموعی تعداد 73 ہزار 983 ہوگئیں، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار124 اور اموات 1لاکھ27 ہزار517تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ 46 ہزار216افراد متاثر، اموات18ہزار277، پیرو میں 6 لاکھ 96 ہزار 190، اموات30ہزار123، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 40ہزار441، اموات کی تعداد 15 ہزار 86 ، کولمبیا میں 6 لاکھ 79 ہزار 513 افراد متاثر، اموات کی تعداد 21 ہزار817ہوگئی ہیں۔
میکسیکو میں 6لاکھ 42ہزار860 افراد متاثر، اموات کی تعداد68ہزار484، اسپین میں 5لاکھ34 ہزار513 افراد کورونا سے متاثر، اموات 29 ہزار 594، بنگلہ دیش میں 3لاکھ32ہزار905 افراد متاثر، اموات کی تعداد 4ہزار 634افراد، سعودی عرب میں 3لاکھ22 ہزار 237 افراد متاثر جبکہ 4ہزار 137افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں9 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے اس کے بعد اموات افراد کی تعداد 6368 تک پہنچ گئی ہے اور ان میں 544 افراد تشوشناک حالت میں داخل ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، ٹرمپ کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے، ہمیں کورونا ویکسین کی ضرورت ہے، اگر کل مل جائے تو حاصل کرلیں گے۔