ٹیچنگ کورس ‘بی ایڈ’ کیلیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ

609

کراچی : سندھ حکومت نے تدریس کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور اساتذہ کیلیے ٹیچنگ کورس ‘بی ایڈ’  کیلیے عمر کی حدختم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں اراکین کی جانب سے ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد میں اضافے کی تجویز دی۔

اجلاس میں  شریک شرکاء کی جانب سے مختلف رائے دی گئیں تاہم سعید غنی نے کہا کہ علم کے حصول کے لیے عمر کی پابندی نہیں ہونی چاہیے، علم کو عمر کی پابندی سے محدود کرنا درست نہیں۔

صوبائی وزیر نے اجلاس میں شریک شرکاء سے مشاورت کرتے ہوئے  بی ایڈ کرنے کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا اہم فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایڈ کے حوالے سےقانون سازی بھی جلد متوقع ہے جبکہ کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد 28سال مقرر تھی، جس کے باعث کئی اساتذہ کورس سے محروم رہے۔