بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

203

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار لیاقت شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بیدوری سیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے مین پاک فوج کا  حوالدار لیاقت شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج سے فائرنگ کے تبادلے میں حولدار لیاقت شہید ہوگیا جن کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے تھا۔