کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد مزار قائد کھولنے کا فیصلہ

786

کراچی : مزار قائد منیجمنٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وبامیں نمایاں کمی کے بعد مزار کو  کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار قائد کی منیجمنٹ بورڈ نے 11ستمبر سے مزار عام شہریوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مزار کی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد زائرین کے لیے مزار کھول رہے ہیں،شہری ایس او پیز کے تحت مزار قائد پر حاضری دے سکیں گے،ماسک کے بغیر شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائی گی۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کے سبب سندھ حکومت نے  لاک ڈاؤن لگا کر تمام شعبہ جات کو بند کردیا تھا، دیگر شعبہ جات کھلنے کے بعد مزار قائد کی منیجمنٹ بورڈ نے مزار کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔