نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر آگئی

529

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

امریکی ماہرین امراض قلب کی میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو علاج کے بغیر پاکستان واپسی سے منع کیا گیا ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک ہے۔

رپورٹ میں ڈاکٹر لارنس نے کہا کہ نواز شریف دل اور پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں، انجیو گرافی کے بغیر نواز شریف پاکستان واپس نہ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا میں سفر سے نواز شریف کی زندگی کو سخت خطرہ لائق ہوسکتا ہے، کورونا کے دوران نواز شریف کو اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال روٹین معمول پر آنے کے بعد نواز شریف کا علاج ہونا ہے، نواز شریف کو ایئرپورٹ جیسی جگہوں پر جانے سے گریز کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر لارنسکا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف کو پاکستان کا سفر کرنے کی تجویز نہیں دے سکتے۔

رپورٹ میں امریکی ڈاکٹر فیاض شال کی ایڈوائس بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر فیاض شال نے کہا کہ نواز شریف انجیو گرافی اور ضرورت کی صورت میں دل کی سرجری ضروری ہے۔

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ پر 8 ستمبر کی تاریخ درج ہے۔