افغان نائب صدر بم حملے میں بال بال بچ گئے، 10 افراد ہلاک، 15زخمی

593

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے قافلے پر بم حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق حادثہ  تیمانی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجکر 35 منٹ پراس وقت پیش آیا، جب نائب صدر کا قافلہ سبیکا چوک سے گزررہا تھا کہ سڑک کنارے پر نصب بم پھٹ گیا۔

اریانا نیوز ٹی وی کے مطابق بم دھماکے میں نائب صدر امراللہ صالح کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث صالح کے بائیں ہاتھ پر معمولی زخمی آئےاور چہرابھی تھوڑا جل گیا ہے،تاہم وہ  کسی بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں، ان کےقافلے کی کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

ترجمان طارق آریان نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ میں کم از کم 10 راہگیر ہلاک اور نائب صدر کے محافظوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں،انہوں نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

صالح نے اپنے فیس بک اکانٹ پر پوسٹ کردہ ایک فوٹیج میں تصدیق کی ہے کہ بم پروف گاڑی میں ان کے ہمراہ سوار انکے بیٹے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔