اسکول میں داخلے کے لئے کورونا ٹیسٹ ہوگا، محکمہ صحت پنجاب

499

محکمہ صحت پنجاب کا صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا وائرس کے نمونے جمع کرنے کا  فیصلہ، 900تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ لازم قرار، اب اسکولوں میں آنے کے لئے  کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

سیکریٹری صحت  کیپٹن (ر) عثمان نے گذشتہ روز سرکاری لیبارٹریوں کے سربراہوں سے ایک میٹنگ کی جس کے دوران لیبارٹریوں کی جانچ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ، پول ٹیسٹنگ کو اپنانے اور3 شفٹوں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کی جانچ کا عمل این سی او سی کے اصولوں کے تحت کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کی جانچ اور سیمپلنگ مہم شروع کی جائے گی، خاص طور  پر نوسو ان اسکولوں میں جو شدید خطرے  میں شمار ہوتے ہیں جبکہ ہر 15دن  بعد 383 اداروں کے  نمونے جمع کئے جائیں گے۔

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 603 اسکولوں ، کالجوں اور جامعات میں بے ترتیب سیمپلنگ کی جائے گی  جبکہ ہر روز  5000 سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور 15 دن میں 70000 نمونے لئے جائیں گے۔

واضح رہے محکمہ اسکول اور ایجوکیشن کی ٹیموں کو مکمل تربیت دی جائے گی کہ پی سی آر ٹیسٹوں کے نمونے کس طرح جمع کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اجلاس کے بعد وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 ستمبر سے ملک بھر کے اسکول مرحلہ وار دوبارہ کھولے   جائیں اور طلباء اور اساتذہ کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

———-

یہ خبر ضرور پرھیں:  پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔