کورونا الرٹ: ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 9افراد وائرس سے جان بحق

440

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 99 ہزار659 جبکہ 6359 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 30ہزار969، پنجاب میں 97,389 ،بلوچستان میں 13,402، خیبرپختونخواہ 36,711، گلگت بلتستان میں 3068، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,780 اور آزاد کشمیر میں 2,340 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے؛ جبکہ سندھ میں کورونا وبا سے 2,430 ، پنجاب 2,213، خیبرپختونخوا 1,256، اسلام آباد 177، گلگت بلتستان 73، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار506افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 28 لاکھ25 ہزار 700 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22ہزار830 ٹیسٹ کے دوران 426 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 9 اموات ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2کروڑ77لاکھ70ہزار159 (27770159) افراد متاثر، 9لاکھ 2ہزار543افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1کروڑ98لاکھ52ہزار170 (19852170) افراد اب تک مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب 15ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے جو مرحلہ وار دوبارہ شروع کئے جائیں گے جس پر اسکولوں /اداروں کو تیاری مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔