بابر اعظم ٹی 20 میں پہلی پوزیشن سے محروم

880

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست دیکر پہلی پوزیشن بچالی۔

انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-2 سے شکست دی  تاہم تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح نے پہلی پوزیشن بچالی تاہم بھارت کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

دیگر ٹیمیں جنوی افریقا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں  اور ویسٹ انڈیز  نویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔

بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے،  ٹی 20 میں طویل عرصے سے ٹاپ پر براجمان بابر اعظم اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے،  بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔

دوسری جانب عالمی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی بالرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

عالمی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان پہلے اور مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں، اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا ،آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا جبکہ زمبابوے کے سین ولیمز کا تیسرا نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں جبکہ عماد وسیم 17 ویں نمبر پر  موجود ہیں۔