جھڈو،مچھرمار اسپرے  کرنے سے 6 بھینسیں مرگئیں

100

جھڈو(نمائندہ جسارت)جھڈو کے نواحی گاؤں چودھری بشیر احمد آ رائیں میں مقامی زمیندار اظہار احمد آ رائیں نے علاقے میں سیلابی پانی کی موجودگی کے باعث مچھروں کی افزائش روکنے اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کیلیے کیڑے مار زہریلی دوا کا اسپرے کیا اتفاق سے زہریلی دوا کا اسپرے قریب موجود بھینسوں پر بھی ہو گیا اور زہر کا اثر ہونے سے بیس بھینسوں کی حالت خراب ہو گئی جس میں سے 6 بھینسیں مر گئیں ، ایک کی حالت نازک ہے بقایا بھینسوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لیا گیا۔