فیصل آباد: بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم سمیت 4 افراد پولیس مقابلے میں ہلاک

128

فیصل آباد( آن لائن ) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں4 ملزمان ہلاک ہو گئے ۔سی پی او محمد سہیل چودھری کے مطابق پولیس 14 سالہ لڑکے زین سے زیادتی اور قتل میں گرفتار ملزمان سجاد ڈھولکی اور اللہ رکھا کو اسلحہ کی برآمدگی کیلیے لے کرجا رہی تھی جنہیں چھڑانے کیلیے8 ملزمان نے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں زیر حراست دونوں ملزمان اور 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔