مصر میں ڈھائی ہزار سال قدیم 13 تابوت دریافت

181
مصر: ماہرین آثار قدیمہ ڈھائی ہزار سال قدیم تابوت نکال رہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصرمیں ماہرین آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ انہیںشہر جیزہ کے علاقے سقارہ میں ڈھائی ہزار سال قدیم 13 تابوت ملے ہیں، جو مکمل طور پر بند ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے ابتدائی اندازوں میں بتایا ہے کہ یہ تابوت ڈھائی ہزار سال قدیم ہیں، جن کے بارے میں مزید تحقیق کے بعد تفصیلات بتائی جا سکیں گی۔ دوسری جانب تابوتوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین اپنی معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں، جب کہ کچھ صارفین نے ان تابوتوں کو لے کر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔