ٹرمپ کی ماسک نہ اتارنے پر صحافی سے تکرار، ناکامی پر منہ بسور لیا

215
واشنگٹن: ماسک کے معاملے پر ٹرمپ اور صحافی کے درمیان تکرار ہورہی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ میڈیا سے گفتگو کے دوران ماسک نہ اتارنے پر صحافی سے الجھ پڑے۔ خبررساں ایجنسی رائٹر کے رپورٹر جیف میسن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صدر سے سوال کیا تو انہوں نے ٹوک کر ماسک اتارنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آواز صاف نہ ہونے کے باعث وہ سوال نہیں سمجھ پارہے۔ ادھر جیف میسن نے ماسک اتارنے سے انکار کردیا اور اپنی آواز بلند کرنے کو ترجیح دی۔ اس کے ردعمل پر ٹرمپ نے منہ بسور کر کہا کہ ٹھیک ہے اب آپ سوال کرسکتے ہیں۔