بھارتی عدالت عظمیٰ کا جعلی مقابلے کی درخواست سننے سے انکار

207

سری نگر (اے پی پی) بھارتی عدالت نے رواں سال18جولائی کو ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں3 بے گناہ نوجوانوں کے جعلی مقابلے میں قتل کی تحقیقات کے لیے دائر ایک درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا ہے جس سے مودی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کے درمیان گٹھ جوڑ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ درخواست جموں و کشمیر ری کنسی لیشن فرنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سندیپ ماوا کے ذریعے دائر کی تھی ۔ ایڈووکیٹ صالح پیرزادہ نے عدالت میں درخواست گزاروں کی نمائندگی کی ۔ علاوہ ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کنسرنڈ سٹیزنز گروپ نے کشمیری زبان کے لیے فارسی رسم الخط کے بجائے دیونگری رسم الخط کو فروغ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ فارسی رسم الخط کشمیری زبان لکھنے کا معیاری طریقہ کار ہے اور ثقافتی ورثے اور کشمیریوںکی شناخت کے لیے ایک ماخذ بھی ہے۔