مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر 3 افراد گرفتار

199

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہجموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں 3 کشمیریوں کو گرفتارکیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حاجن بازار میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا تھا جس پر3 افراد کو گرفتارکیاگیا ہے۔ دریں اثنا بھارتی حکومت نے غیر کشمیریوںکو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل کے اجرا کا عمل مزید تیز کرنے کے لیینام نہاد جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ رول 2020ء کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے‘ یہ قانون سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلیے ایک آسان اور مقررہ مدت میں اجرا کا طریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں آباد ی کے تناسب کو دنوں میں نہیں تو کم از کم مہینوں میں ضرور تبدیل کیا جاسکے‘اب تک 14لاکھ سے زاید غیر کشمیریوںکو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ لداخ ریجن میں لوگوں نے گزشتہ سال 5 اگست سے قبل کی مقبوضہ علاقے کی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی اراضی، جائدادوں اور نوکریوں کے حقوق کے تحفظ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوںنے کشمیریوں کی شناخت چھینے اور بڑھتی ہوئی ناامیدی پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔