ایرانی وزیر صحت کا ڈبلیو ایچ او کو ایک اہم خط

148

تہران: ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والی یکطرفہ امریکی پابندیاں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھا نوم کو بھیجے جانے والے ایک خط میں کہا ہے کہ اب کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والی یکطرفہ امریکی پابندیاں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

 سعید نمکی نے ٹیڈروس کو بھیجے جانے والے خط میں ان سے اپیل کی کہ ایران اور دیگر ممالک کے عوام کے مسائل و مشکلات، انکی موت اور عالمی صحت کے لئے خطرات کا سبب  بننے والی ناجائز اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ اکیانوے ہزار ایک سو بارہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 22،542 ہے۔