اسرائیل اور یو اے ای کے معاہدے کی تقریب واشنگٹن میں ہوگی

315

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر 22 ستمبر کو امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران  دستخط کیے جائینگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید الا ناحیان شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا، جس پر دیگر اسلامی ممالک نے سخت ناراضگی ظاہر کرکے احتجاج بھی کیا تھا۔